۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سویڈن کے سفیر کی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

حوزہ/ ملاقات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد خدماتی،تعلیمی اور صنعتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سویڈن کے سفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مختلف شعبہ جات میں کارکردگی کو بے حد سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق میں سویڈن کے سفیر مسٹر جوناس لوون اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین سے ملاقات کی۔

سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین، ان کے نائب اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد ارکان نے سویڈی سفیر کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد خدماتی،تعلیمی اور صنعتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سویڈن کے سفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مختلف شعبہ جات میں کارکردگی کو بے حد سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر سفیر نے روضہ مقدس حضرت عباس (ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمد علی ازھر کے ہمراہ حرم مقدس کے متعدد منصوبوں کا فیلڈ ٹور کیا، جن میں الکفیل سپر سپیشلٹی ہسپتال، العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز، الکفیل ہاؤس برائے پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ اور الکفیل ٹیکنیکل گیراج شامل ہیں۔

سویڈن کے سفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پراجیکٹس بالخصوص الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال اور العمید ایجوکیشنل گروپ کو جدید پیشہ ورانہ طرز کے پراجیکٹس تعبیر کرتے ہوئے بے حد سراہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .